این آراو کا تفصیلی فیصلہ جاری۔
سپریم کورٹ کی جانب سے این آراوکا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کے وزیراعظم اپنی بات پر عمل کریں گے جیسا کے انہوں نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کے وہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر مانیں گے، جیسا کے آپ جانتے ہوں گے کے سپریم کورٹ نے صدر زرداری کے خلاف بند کئے مقدمات دوبارہ سے کھولنے کا حکم دیا تھا۔اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے اہم ممبران بھی اس کی لپیٹ میں آئے تھے جن میں وزیرداخلہ رحمان ملک،وزیردفعاع احمد مختار سر فہرست تھے۔ اب اس تفصیلی فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اندازھ لگایا جا سکتا ہے کے یا تو اب اس ملک میں انصاف کا بول بالا ہو گا یا وہی کہینچا تانی اور اداروں کی جنگ شروع ہو جائے گی جیسا کے ہمیشہ ہوتا ایا ہے۔ اب یکینن حکومت ٹال مٹول کرے گی مگر سوچنے کی بات یہ ہے کے اخر کب تک ایسا کرتے رہیں گے آخر کار تو اُن کو اپنے کئے کا حساب دینا ہی ہو گا۔۔۔
