قلم کی سازش
پچھلے دنوں زرداری صاحب ایک جلسہ سےخطاب کرتے ہوئے فرما رہے تھے کے اْن کے خلاف بھی ذلفقارعلی بھٹو کی طرح قلم کی سازش کی جا رہی ہے یعنی اُن کا مطلب تھا کے جو فیصلہ این آر او کا آیا ہے سپریم کورٹ کی طرف سے وہ سراسر اُن کے خلاف سازش ہے جو کے عدلیہ کی طرف سے رچائی جا رہی ہے۔ساتھ میں اُنھوں نے یہ بھی کہا کے اِس طرح کی کسی بھی قسم کی ساذش کو عوام ناکام بنا دیں گے۔
مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کے زرداری صاحب کو یہ غلط فہمی کس نے دے دی ہے کے عوام اُن کے لیئے سڑکوں پر آئے گی۔ رہی بات بھہٹو صاحب کی تو اُن کی جنگ کے پیچھے نظریہ تھا مگر افسوس زرداری صاحب کی جنگ کے پیچھے صرف اُن کی لوٹی ہوئی رقم ہے جو کے اُنھوں نے اُسی قوم کی لوٹی ہوئی ہے جِس کے بارے میں اُن کو غلط فہمی ہے کے وہ اُن کی اس عدالتی جنگ میں اُن کا ساتھ دے گی۔
زرداری صاحب اگر آپ نے اپنے گزشتہ دور میں عوام کے حق میں کوئی ایک بھی اقدام کیا ہوتا تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کے یہ ناسمجھ عوام پھر بھی آپ کے ساتھ چل پرتی مگر آپ کی کارکردگی آپ سے بہتر اور کون جان سکتا ہے۔
زرداری صاحب شاید عوام کی طاقت سے ٹکرانے پر مُشر ف کا انجام بھول گئے ہیں۔ وہ اپنے زاتی مفاد کو پورا کرنے کے لیئے پوری قوم کو اس کی سزا دینا چاہ رہے ہیں۔ میرا نہیں خیال کے اِس طرح اِن کی حکومت چند ماہ سے زیادہ چل پائے گی، بیشک یہ انجام جمہوریت کے لیئے زیادہ مفید نہ ہو مگر کیا کرنا ایسی جمہوریت کا جٍس کو بچاتے بچاتے ملک کو ہی نقصان پہنچ جائے۔
اب وقت آگیا ہے کے ہم خود آگے بڑھیں اور اِس ملک کو اِن چوروں سے بچانے کے لیئے سپریم کورٹ کا بھرپور ساتھ دیں ۔ اور سازشوں کا واویلا کرنے والوں کی سازشوں سے اِس مل کو بچائیں۔