موت سے نہیں ڈرتا۔ زرداری
زرداری صاحب نے کل فیصل آباد کے دورے میں خطاب کے دوران کہا کے وہ موت سے نہیں ڈرتے اور موت کے پیچھے بھاگتے ہیں ،میں شاید یہ بات سچ سمجھ لیتا اگر فیس بوک پر میں اُن کے پروٹوکول کو نہ دیکھ پاتا۔
ویسے ممکن ہے میں ہی غلط ہون،وہ شاید اتنے بڑے کاروان کے ساتھ موت کو ہی ڈھونڈ دہے ہوں اور میں غلط سمجھ رہا ہوں۔ میں وہ لنک ساتھ لگانا چاہتا تھا مگر کیا کرتا اُس وڈیو بنانے والے نے زرداری صاحب پر اپنے جزبات کا اظہار کیا ہے جو کے یہاں دکھانا مناسب نہ ہو گا۔
زرداری صاحب نے یہ بھی کہاکے تین سال میں وہ بجلی،گیں اورروٹی کے سارے مسائل حل کر دیں گے اور مہنگائی کو ختم کر دیں گے۔ میرے خیال میں زرداری صاحب کچھ اور جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں کم از کم وہ یہ ضرورجا نتے ہیں اُن کی حکومت تین سال تو پورے کرنے والی نہیں ورنا وہ کبھی تین سال کی ڈیڈ لائن نہ دیتے۔ اور ویسے بھی عوام اور بھی اِن کی بہت سی ڈیڈ لائن دیکھ چکی ہے،جن کو وہ یہ کہ کر رد کر چکے ہیں کے یہ کوئی حدیس نہیں ہے تو بھلا یہ بات کیسے حدیس ہو سکتی ہے۔
زرداری صاحب پنجابی تو اچھی بول لیتے ہیں کاش وہ سچ بہی اچھا بولنا سیکھ لیئں۔